پیر کے صبح شدید گرمی کی لہر نے سوات اور ارد گرد کے علاقوں کے روزہ دارو کی زندہ گی کو اجیرن بنا دیا تھا،ہر جگہ لوگ اسمان کی طرف ابر رحمت کے لئے دیکھ رہے تھے۔گرمی اور اوپر سے بے تحاشہ لوڈ شیڈنگ نے زندہ گی کو مشکل بنا کے رکھ دیا تھا
۔خاص کر گھرو ں میں عورتوں اور بچوں کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔محکمہ موسمیات کے عملے کی پیشن گوئی کہ،بعد ازدوپہر بارش کا امکان ہے،پر کسی کو یقین نہیں ارہا تھا۔مگر سہ پہر کو سوات کے اسمان کو کالے بادلوں نے لپیٹ لیا۔اور کچھ ہی دیر میں بوندا باندی موسلادھار بارش میں تبدیل ہو گئی۔اور لوگوں کا خدا کی رحمت پہ یقین اور بھی پختہ ہو گیا۔موسم پھر سے خوشگوار ہو گیا۔اور افطاری کے بعد مختلف جگہوں پر سوات میں منچلے سڑکوں پر سیر کے غرض سے دکھنے لگیں
429 total views, no views today


