سوات، مالاکنڈڈویژن میں ممکنہ بارشوں کی کثرت کی وجہ سے متوقع سیلاب سے موثر اور بخوابی طور پر نمٹنے کیلئے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نادر خان مالاکنڈ آرمی ڈویژن نے ایک کانفرنس کی صدرات کی ۔اس کانفرنس میں کمشنر مالاکنڈ،تما م ڈی سی اوز ،محکمہ موسمیات ،محکمہ زراعت ا ور محکمہ انجینرنگ کے متعلقہ احکام نے جی او سی مالاکنڈآرمی ڈویژن کو ممکنہ سیلاب کے امکانات کے متعلق مکمل بریفینگ دی ۔اس کانفرنس میں ممکن خطرات اور خدشات کے پیش نظر مختلف موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نادر خان مالاکنڈآرمی ڈویژن نے متعلقہ احکام سے پیش نظر خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے متعلق بھی بات چیت کی۔اور ان حفاظتی اقدامات کو بہتر سے بہتر بننے کیلئے اہم اور موثرہدایات بھی جاری کیں۔ خطرات اور خدشات کے حالات کے پیش نظر مالاکنڈ اور سوات کی عوام کو بھی آگاہ ہونا چایئے کہ جہاں پر پاک فوج متعلقہ احکام کے ساتھ مل کر سیلاب کیلئے حفاظتی انتظامات میں جد وجہد کر رہے ہیں وہاں عوام بھی اپنے طور پر حفاظتی انتظامات کی تیاری رکھیں۔یا د رہے کہ 2010 ء کے سیلاب نے سوات اور مالاکنڈڈویژن کے مختلف علاقوں کو متاثر کیا۔اس وقت بھی آرمی نے سول محکموں سے ملکر متاثر علاقوں میں ممکنہ انتظامات کیے تھے،اور یہ کانفرنس بھی اس کی ایک کڑی ہے۔
518 total views, no views today


