سوات، سوات میں سو سے زائد ٹرانسفارمر ناکارہ ہوگئے ،ادھے سے زائد سوات تاریکی میں ڈوب گیا ،کوئی پرسان حال نہیں ،سوات میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اوور لوڈنگ کے وجہ سے ہر پانچ منٹ بعد اوولوڈنگ کے بعد ضلع بھر کے مختلف علاقوں رنگ محلہ ، گنبد میرہ ، طاہر آباد ، بنڑ ،گل کدہ ،لنڈے کس ،کالج کالونی ،سیدو شریف ،رحیم آباد ،مٹہ ،خوازہ خیلہ ،کبل ،شاہدرہ ،نویکلے ،اور دیگر علاقوں میں سو سے زائد ٹرانسفارمر ناکارہ ہوگئے ہیں
جس کے باعث ادھا سوات تاریکی میں ڈوب گیا ہے اور سوات کے عوام کو سحری ،افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اوربجلی کے شدید لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمروں کی خرابی کی وجہ سے مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے اور مساجد میں بھی پانی نایاب ہوگیا ہے جس کے وجہ سے عوام عبادات کے مہینے میں عبادتوں سے محروم ہو رہے ہیں اور سارا دن پینے کے پانی کے حصول کیلئے سرگرداں پھیر رہے ہوتے ہیں ،مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے سلسلے میں سوات کے تمام سیاسی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائیٹی میں سخت غم و غصے اور تشویش کی لہر پائی جارہی ہے اور اس سلسلے میں سوات ٹریڈر ز فیڈریشن کے صدر حاجی عبدالرحیم ،قومی وطن پارٹی کے ڈویژنل صدر فضل رحمان نونو ،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے صدر ،جے یوا ئی کے امیر ڈاکٹر فضل سبحان ،عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر شیر شاہ خان ،جے یوائی سوات کے امیر مولانا فتحت اللہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے جاری ہونے والے الگ الگ اخباری بیانات میں موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومت اور ممبران اسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر باراعلانات کرکے اپنے وعدوں کو ایفا نہیں کر سکتے اور نہ ہی یہاں کے عوام کو ضروریات زندگی مہیا کر سکتے ہیں تو پھر ان لوگوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے انہوں نے کہا ہئے کہ اگر فوری طور پر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو کسی بھی وقت سڑکوں پر نکل ائیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
251 total views, no views today


