سوات ، مینگورہ کے جواں سال نوجوان گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، گاڑی مالک فرار ہونے میں کامیاب, گزشتہ رات مینگورہ کے نواحی علاقے محلہ اسحاق کے شیر شاہ خان کا بیٹا یاسر شاہ بال کاٹنے مکان باغ گیا تھا کہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب مکان باغ میں نامعلوم موٹرکار نے انکو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی، جن کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا
جہاں پر انکی حالت تشویشناک ہونے پر وہ پشاور منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخمیوں کی تاب نہ لائے ہوئے خالق حقیتی سے جا ملا انکی میت کو مینگورہ منتقل کردیا گیا جہاں انکو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ، مرحوم سوات کے ممتاز صحافی قاسم یوسفزئی کے مامو ں زاد ، ڈاکٹر فضل واحداور حاجی فضل معبود کے بھتیجے تھے ۔
292 total views, no views today


