مینگورہ ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے گنبد میرہ میں پانی کی قلت فوری طور پر ختم کرانے کا حکم دیدیا ، نئی مشینری فراہم کرکے 48 گھنٹوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی واٹر سپلائی انچارج اختر ایوب کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے گنبد میرہ ٹیوب ویل کی خرابی کے باعث پانی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوگیا تھا ، ایم پی اے فضل حکیم کو شکایت ملی انہوں نے فوری طورپر سی ایم او مینگورہ اور واٹر سپلائی انچارج کو طلب کرکے صورت حال بیان کیا اور فوری طور پرعوام کو پانی کی سپلائی بحال کرنے کا حکم واٹر سپلائی انچارج اختر ایوب خان نے کہا کہ پانچ دنوں میں پانچ مشینری خراب ہوچکی ہے ، اس لئے پانی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ اب نئی مشینری نصب کرنے میں 48 گھنٹے درکار ہوں گے ، انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ عوام کو وافر مقدار میں پانی کی فراہمی یقینی ہوجائیگی۔
550 total views, no views today


