کولمبو: قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ میچز میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بالر بن گئے۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹیں لے کر یاسر شاہ تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ صرف 9 ٹیسٹ میچز میں انجام دیا۔
واضح رہے کہ یاسر شاہ سے قبل یہ اعزاز محمد آصف، وقار یونس اور شبیر احمد کے پاس تھا، تینوں کھلاڑیوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے کے لئے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے۔
728 total views, no views today
Comments


