مینگورہ، پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اور یونین کونسل سیدوشریف سے نومنتخب تحصیل کونسلرڈاکٹرخالدمحمودخالد نے کہاہے کہ سنٹرل ہسپتال کی لیبارٹری میں ناقص انتظامات کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے دوسری جانب پوری کیجولٹی ایک ڈاکٹر اور ایک ہی پیرامیڈیکل کے رحم وکرم پر ہے جس کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں اوران کے رشتہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتاہے یہ صورتحال صحت کا انصاف کے نعرے کو کھوکھلاثابت کررہی ہے، ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے بیک وقت کئی قسم کے مسائل اورپریشانیوں نے سراٹھالیا جس سے مریض براہ راست متاثر ہورہے ہیں اورخصوصاََ حادثات سے متاثرہ مریضوں کو فوی طبی امدادکی فراہمی کے سلسلے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں اوربعض اوقات تو معمولی زخمی بھی بروقت طبی امدادنہ ملنے کی وجہ سے دم توڑجاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صحت کا انصاف کے نعرے لگارہی ہے مگر دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو ہسپتالوں میں کسی قسم کی سہولیات موجودنہیں جو حکومتی نعروں کو غلط ثابت کرنے کا زندہ ثبوت ہے ،انہوں نے کہاکہ اعلیٰ حکام اورحکومتی ذمہ داررات کے وقت ہسپتالوں اور کیجولٹی کا دورہ کریں تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ وہاں پر پڑے ہوئے مریض کس حال میں ہیں ۔
702 total views, no views today


