سوات، سحری،افطاری اور تراو یح کے اوقات میں لو ڈ شیڈنگ بدستور جاری۔خوازہ خیلہ فیڈر پر واپڈا والوں کا عوام کیساتھ ناروا سلوک جاری۔ حکومت کے احکامات کے دھجیاں آڑا دئے گئے۔عوام شدید مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کہی دنوں سے خوازہ خیلہ فیڈر پر خوازہ خیلہ تا سمبٹ لائن پر بغیر بارش یا طوفان کے بجلی ہر وقت منقطہ کیا جاتا ہے۔ سحری،افطار اور تراویح کے اوقات میں تو بجلی ہو تی نہیں۔اند ھیرے میں سحری افطاری اورتراویح کر نا لوگوں کا معمول بن گیا ہے۔کئے کئے گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔اس رمضان کے مہینے میں عوام کو شدید مشکلات پیش آرہے ہیں۔علاقے کے عوام نے زمہ دار حکام سے پر زور اپیل کی جلد آجلد اس اہم مسلے پر ایکشن لیکر مسلہ کو حل کریں۔ اگر 24گھنٹوں میں یہ ناروا لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوا تو اگلے دن علاقے کے عوا م سڑکوں پر نکل جا ئنگے جس کی تمام زمداری واپڈا پر ہو گی۔
785 total views, no views today


