مینگورہ،مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، شہر میں موسم خوشگوار جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا ،دو پہر کوہونے والے بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا ، ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں دوپہر دو بجے کے قریب موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ، بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا ، جس کے وجہ سے شہر میں موسم خوشگوار ہوگیا ،اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، اسی طرح ضلع سوات کے پہاڑی علاقوں میں بھی بارش کے اطلاعات موصول ہوئی ، جس کے بعد سوات کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا ہے ۔
652 total views, no views today
Comments


