سوات، سوات میں پولیس ٹریننگ اسکول میں پولیس رویکروٹس کے پہلے بیج کی تربیت مکمل ہوگئی،صوبے کے گیارہ اضلاع کے تربیت پانے والے 281جوانوں نے پاسنگ اوٹ پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا،منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران نے تقریب میں شرکت گوارہ نہیں کی ، سوات کے پولیس ٹریننگ اسکول میں یکم جنوری 2015کوشروع ہونے والی پولیس کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور اس اسکول میں صوبہ خیبر پختونخوا کے گیارہ اضلاع پشاور ،مردان ،بنوں ،لکی مروت،ہزارہ ڈویژن،صوابی اور دیگر اضلاع کے 281ریکروٹس کی چھ ماہ کی تربیت مکمل ہونے پر اسکول میں پاسنگ اؤٹ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی خیبر پختونخوا تھے لیکن ان کے نہ آنے پر ایڈیشنل آئی جی کے پی کے ملک محمد آصف نے مہمان خصوصی کے فرائض انجام دئے
جبکہ اس موقع پرڈی آئی جی ملاکنڈویژن آزاد خان اور ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت سمیت دیگر پولیس حکام اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی ،اسکول کے پرنسپل ایس پی مبارک خان نے سپاس نامہ پیش کیا اوراسکول کے حوالے سے بریفنگ دی ،پولیس کے جوانوں نے تربیت کے اختتام پر پاسنگ اوٹ پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیاجبکہ مارشل آرٹس میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ،تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا ملک محمد آصف نے کہاکہ سوات پولیس ٹریننگ اسکول میں صوبے کے گیارہ اضلاع کے دو سو اکیاسی ریکروٹس کوکشیدہ صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے ساتھ قدرتی آفات کے دوران اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کی عملی تربیت بھی دی گئی ہے تاکہ وہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرسکے انہوں نے تربیت پانے والے جوانوں پر زور دیا کہ وہ پولیس فورس کو چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے بدنامی کا داغ ختم کرنے اور ایمانداری کا دامن تھامے رکھنے کے لئے کمر بستہ ہوکر ایک مثال قائم کریں انہوں نے کہاکہ پولیس میں بھرتی ان این ٹی ایس کے ذریعے کی جارہی ہے تاکہ سفارش اور افسران کی مداخلت کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں پولیس کو منفرد تربیت دی جارہی ہے تاکہ بغیر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شرانگیزی سے نمٹا جاسکے ،تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
371 total views, no views today


