خوازہ خیلہ,تحصیل خوازہ خیلہ کے مختلف بازاروں میں گر انفروشوں کی خلاف کر یک ڈاؤن مصنو عی مہنگا ئی پید اکر نے والوں کی خلاف سخت کا روائی صفا ئی نہ کر نے اور نر خنا مے نہ رکھنے کے جرم درجنوں دکا نداروں پر بھا ری جر ما نے عائدکردیے گئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز ایڈیشنل اسسٹٹ کمشنر انوار الحق خوازہ خیلہ، شین ٗ فتح پو ر ٗ با غ ڈھیر ئی اور میاندم میں عوام کو لو ٹنے والوں تا جر وں کے خلاف سخت کاروائی شروع کررکھی ہے جس کے نتیجے متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے لگادیے گئے ، اس موقع پر کچھ دکاندارون نے جرمانوں سے بچنے کیلئے اپنے دکانوں کو بند کرکے بھا گ گئے جبکہ بعض دکانداروں نے اپنے دکانوں میں چھوٹے بچوں کو بٹھا کر جر مانوں سے اپنے اپ کو بچا لیا اس مو قع پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد انوارالحق نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جن لو گوں نے دکانیں بند کر کے یا دکانوں میں بچوں کو بٹھا کر اپنے اپ کو چھپانے کے کوشش کررہے ہیں ایسے دوکانداروں کو چالان کے لئے پو لیس چوکی میاندم کے حوالہ کر دیا ہے جن کو قانون کے کٹہر ے میں لاکر کھڑے کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ گر انفروشی کرنے والے کی نشاندہی کرکے فوری طور پر انتظامیہ کو اطلا ع دیں ، جن کے خلاف قانون کے مطابق کا روائی ہو گی۔ دریں اثنا ء ضلع کونسلر سیراج خان آف خوازہ خیلہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبار ک میں غریب تاجر اور چابڑی فرو ش بمشکل اپنے لئے دو وقت کی روٹی کمانے میں مصروف ہے جبکہ مقامی انتظامیہ ان کے روزگار ختم کرنے کے درپے ہیں اور ان پر روزانہ بھاری جرمانے عائد کررہے ہیں ، جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے ، انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اپنے اس حرکتوں سے باز آجائیں ور نہ سخت احتجاج پر مجبور ہوجائینگے ۔
686 total views, no views today


