سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں تین دنوں سے مسلسل گرمی، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کا برا حال ، شہر میں شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں نے دریائے سوات کا رخ کرلیا، وادی کالام میں بھی سیاحوں کی رش ، تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح سوات میں بھی گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، مسلسل تین دنوں سے شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے، شدید گرمی اور اوپر سے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئیں ہے، مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں کے عوام نے دریائے سوات کا رخ کرلیا جہاں وہ ٹھنڈے پانی میں غوطے لگا کر گرمی کی شدت کم کررہے ہیں، اسی طرح گرمی کے ستائے سیاحوں نے بھی وادی کالام کا رخ کرلیا ہے
658 total views, no views today
Comments


