مینگورہ کے علاقے اہنگرو ڈھیرئی میں دریائے سوات سے8سالہ بچی ڈوب گئی، مقامی لوگوں نے لاش کو نکال لیا۔ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے اہینگرو ڈھیرئی میں دریائے سوات میں نہاتے ہوئے8سالہ بچی آسماء دختر احمد اکبرپانی میں ڈوب گئی، مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے بچی کی لاش کو پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بچوں اور دیگر اہلخانہ کے ساتھ دریائے سوات گئے ہوئے تھے، میری بچی دریا کے کنارے نہا رہی تھی کہ پانی کے تیز لہروں کے ساتھ بہہ گئی۔ بعد ازاں بچی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
568 total views, no views today
Comments


