تحصیل بریکوٹ کے نواحی علاقہ کوٹہ میں پولیس رپورٹ کے مطابق سسر اور دیورنے مل کر نامعلوم و جوہات کی بنا پر بہو مسمات (ک) کوپھانسی کا پندہ ڈال کر قتل کردیا ‘پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرلیا ‘مقتولہ مسمات( ک) کو بریکوٹ ہسپتال میں لایا گیا جہاں پر وہ پہلے سے ہی فوت ہو چکی تھی بریکوٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق مقتولہ کے جسم پر مبینہ تشدد کے نشانات تھے جس کے بنا ء پر وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی ڈاکٹر ز کے مطابق دم توڑنے کی وجہ پھانسی تھی تھانہ غالیگے نے رپورٹ درج کرتے ہوئے مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتش شر وع کردی
625 total views, no views today
Comments


