مینگورہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب عوامی نمائندوں سے حلف لیا گیا ، ریٹرنگ افیسرز نے منتخب عوامی نمائندوں سے حلف لیا ، گزشتہ روز ویلج کو نسل کے منتخب عوامی نمائندوں ویلج کونسل چیئرمین ، وائس چیئرمین دیگر جنرل کونسلر ، یوتھ کونسلر، کسان کونسلرز سمیت اقلیتی ممبرز اور خواتین کونسلر سے حلف لیا گیا ، ریٹر ننگ آفیسر ز اشفاق خان ، حمید علی ، جمعہ خان و دیگر نے نومنتخب نمائندوں سے حلف لیا ، حلف کے دوران ریٹرننگ افیسر ز کے دفاتر میں رش رہا ، دوسری طرف ریٹرننگ افیسرز کے حلف لینے کے بعد ریٹرننگ افیسرز ودیگر نے نومنتخب عوامی نمائندوں کو مبارک باد دی ۔
534 total views, no views today
Comments


