اللہ تعالیٰ نے انسان کو طرح طرح کی نعمتوں سے نوازا ہے جن میں پانی، ہوا، آگ، سورج، درخت وغیرہ قابل ذکر اور بے انتہا اہم ہیں۔ کسی نے کہا: ’’جان ہے تو جہان ہے۔‘‘ اسی کہاوت کے پیش نظر دیکھا جائے، تو صحت سب سے اہم نعمت ہے۔ تمام نعمتیں ایک دوسرے کے بغیر ادھوری ہیں۔ صحت کے حوالے سے اگر بات کی جائے، تو اس کے بغیر زندگی میں کوئی مزہ باقی نہیں رہ پاتا۔
صحت مند رہنے کے لیے سبزیوں، میوہ جات اور گوشت کے علاوہ پھل بھی نہایت اہمیت کے حامل ہیں، انھیں پھلوں میں ایک پھل آڑو بھی ہے یہ ایک خوش نما شکل کا پھل ہے۔ تاثیر کے لحاظ سے یہ پھل سرد ہے۔ یہ گرمیوں میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ پھل فرحت بخش ہے۔ بلڈپریشر میں مفید ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔ یہ یرقان کے لیے بھی فایدہ مند ہے۔ اس میں کچھ ایسے حرارے شامل ہیں کہ یہ نہایت طاقت وربھی ہے۔ خون پیدا کرتا ہے۔ تپ دق اور بخار میں بھی قابل ذکر ہے۔ اس کے استعمال سے جلد کی بیماریاں بھی رفع ہوتی ہیں۔ چہرے پہ نکھار آجاتا ہے۔
الغرض اللہ کی نعمتوں میں پھل بھی نعمت عظیم ہے۔
1,021 total views, no views today


