بریکو ٹ ،لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے لو گ سڑکوں پر نکل ائیں ‘سب ڈویژن بریکوٹ میں ابوہا اور گورتئی کے مقام پر مین شاہراہ بلاک کردیا گیا ‘ 22گھنٹے لوڈ شیڈنگ علاقے کے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ‘علاقے کے ایم پی ائے کو بھی روڈ بلاک کرنے کی وجہ سے پیدل چلنا پڑ ا‘ ایم پی ائے گران کا عوام کے ساتھ روڈ پر بیٹھ کر دھرنا دیا ہوا تھا ‘ مشتعل مظاہر ین کا اے سی بریکوٹ ،واپڈا کے اعلیٰ حکام اور فوجی حکام سے دیر تک مذاکرات جاری رہا ‘ مسلسل8گھنٹے تک میں شاہراہ بند رہا ‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جو کہ تحصیل بریکوٹ میں 22گھنٹوں سے تجاوز کرگئی ‘ علاقے میں بجلی سے چلنے والے تمام کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ‘ پینے کے پانی نایاب ہوگیا ہے اور پانی کے بوند بوند کو عوا م ترس گئے ‘ بلا اخر لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوا م سڑکوں پر نکل ائیں ‘ پشاور اور مینگورہ مین شاہراہ کو گورتئی اور ابوہا کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ‘ گورتئی کے مقام پر ایم پی ائے عزیز اللہ گران کی گاڑی کو مشتعل مظاہر ین نے نہیں چھوڑا اور اُسے ابوہا تک پیدل جانے پر مجبور کردیا ‘ ابوہا کے مقا م پر اے سی بریکوٹ ،واپڈا کے اعلیٰ حکام اور فوجی اہلکاروں کی بہت دیر تک مذاکرات جاری رہا اور اخری خبر انے تک مین شاہراہ بند رہا ‘جس کی وجہ سے مینگورہ اور پشاور جانے والے ہزاروں گا ڑیاں پھنس گئے اور لگ ایسارہا ہے کہ ہزاروں روزادورں کو افطاری روڈ کرنی پڑیگی ،مشتعل لوگوں کا مطالبہ ہے کہ جب تک ہمیں مکمل طور پر یقین نہیں دلا یا جاتا کہ ائندہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہیں ہوگی تو ہم اس وقت تک روڈ کو نہیں کھو لیں گے ‘ یاد رہے کہ جب روڈ بلاک ہوا تھا تو اس وقت سے شام 8بجے بجلی بند رہی
552 total views, no views today


