سوات میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہیں۔جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں بھی موسم خوشگوار ہو گیا۔جمعرات کی رات شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جمعہ کی صبح تک وقفے وقفے سے ضلع کے بیشتر علاقوں میں جاری رہا۔جس کی وجہ سے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔جمعہ کو بھی بالائی علاقوں میں دن بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میدانی علاقوں میں موسم ابرالود تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی سوات کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔جس سے موسم مزید خوش گوار ہو جائیگا۔
594 total views, no views today
Comments


