سوات، مینگورہ شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے ، جگہ جگہ بدبو پھیلی ہوئی ہے صفائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے ، ٹی ایم اے ہر سطح پر مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ، سہولتیں دینے کے بجائے بیماریاں بانٹنے لگے ، تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے ، حاجی بابا چوک سے نشاط چوک تک گندہ پانی کا نالہ گزشتہ دس سالوں سے صفائی نہیں ہوئی ، گلشن چوک سے سہراب خان چوک اور گرین چوک تک تمام گندہ پانی کے نالیاں گندگی سے بھری پڑے ہیں ، تمام بازاروں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر موجودہے ، جبکہ مینگورہ پولیس سٹیشن کے ساتھ مینگورہ خوڑ شہر بھر کے تمام کوڑا کرکٹ اس میں پھینکا جاتا ہے ، جس سے پورے شہر میں بدبو پھیلی ہویئے ہیں اور خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ، گرمی کے اس سیزن میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے طرح طرح کے مچھر جنم لے رہے ہیں ، جس کے کاٹنے سے بچے بوڑوں جوان اور خواتین کو بیماریاں پھیل رہے ہیں اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے مینگورہ شہر کا دورہ بھی کیا تھا ، اور برہمی کا اظہار بھی کیا تھا مگر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے ایسے آفیسر شاہی تعینات ہے جو کسی کا بھی حکم نہیں مانتے بلکہ اپنا حکم پر کام کررہے ہیں ، مینگورہ شہر میں صفائی کا درست نظام نہ ہونے اور عوام کو سہولیات نہ دینے کے بارے میں میونسپل ایڈمنسٹریشن سوات سے رابطہ کیا گیا مگر کوئی جواب نہیں ملا ۔
746 total views, no views today


