مینگورہِ سوات میں سکول کے معصوم بچوں اور سول سوسائیٹی کے افرادنے ملک میں اسلحہ کی نمائش اورکھلونا اسلحہ پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، سواستو ارٹ اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن اور’’ ہنر کور ‘‘کے زیر اہتمام اس انوکھے احتجاج میں شریک بچوں نے سوات میں کھلونا اسلحہ کے خرید وفروخت کے سب سے بڑے ’’ چائنہ مارکیٹ ‘‘گئے جہاں انہوں نے دکانداروں میں کھلونا اسلحہ کے خلاف پملیٹ تقسیم کئیں اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ کھلونا اسلحہ فروخت کرنا بند کردیں ، بچوں نے چائنہ مارکیٹ سے سوات پریس کلب تک واک کیا اور ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسلحہ اور کھلونا اسلحہ کے خلاف نعرے درج تھے ، بچوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کھلونا اسلحہ پر پورے ملک میں عملی طور پر پابندی لگائے ۔اس موقع پر بچوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہمیں اسلحہ کی نہیں بلکہ قلم کتاب کی ضرورت ہے ۔ بچوں کا کہنا تھا کہ اسلحہ و بارود کی وجہ سے ہما را ملک پہلے سے تباہ حال ہو چکا ہے اور اب اس ملک میں ہم امن محبت اور بھائی چارہ چاہتے ہیں جو اسلحہ و بارود سے پاک ملک میں ممکن ہے ۔
796 total views, no views today


