مینگورہ،کالج آف ہوم سائنسز یونیورسٹی آف سوات کے منتظمین نے ماہ رمضان کی وجہ سے داخلہ جات میں توسیع کا فیصلہ کیاہے۔یونیورسٹی آف سوا ت کے وائس چانسلر ڈاکٹر جہانزیب خان نے کالج آف ہوم سائنسز یونیورسٹی آف سوات میں داخلہ لینے کی خواہشمند طلباء کے لئے داخلوں کی تاریخ میں 13 اگست تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔اور کامیاب طلبہ میرٹ لیسٹ 17 اگست کو اوزاں کی جاےء گی گزشتہ روز یونیورسٹی کے منتظمین سے میٹنگ میں وائس چانسلر نے کالج آف ہوم سائنسز کے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان اور گرمیوں کی وجہ سے طلباء وطالبات کو بی ایس سی ہوم اکنامکس اور ایف ایس سے پری میڈیکل میں فارم جمع کرنے میں دقت کا سامناکرنا پڑھ رہاہے اس لئے ہم نے اس توسیع کا فیصلہ کیا تاکہ کوئی بھی طالباء تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہ سکے۔
678 total views, no views today


