منگلور، تلیگرام میں سینکڑوں لوگوں کا بی ایچ یو انچارج کے خلاف زبردست مظاہر ہ ،مظاہرین نے انچار ج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ،انچارج انتہائی بد اخلاق شخص ہے سرکاری ادویات فروخت کررہے ہیں ،مزکورہ انچار ج کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے ،اگر تبادلہ نہ کیا گیاتو ہسپتال کو بند کردینگے، مظاہرین کا خطاب، تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ تلیگرام کے بی ایچ یو کے انچارج ڈاکٹر ارشاد علی کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شاہ روم بادشاہ ،زیارت گل، نظیر احمد،بختور خان ، خادم شاہ ،فضل وہاب ،نیک محمد ، محمد آصف ،اضغر خان،عزیز اللہ ،مراد علی ،عمر باچا ،فضل علیم ،احمد زیب محبوب شاہ ،حبیب اللہ ،شاہ زمان ،بہادر ،نوشیروان ،میاں سید حضرت باچا،محمد رحیم ،نعمت اللہ ،گلارس ،شاہ رضا ،سلطان احمد وغیرہ نے کہا کہ کے تلیگرام بی ایچ یو انچار ج ڈاکٹر ارشاد علی گزشتہ پندرہ سال سے ہسپتال میں تعینات ہے جس نے یہاں پر اپنی بدمعاشی قائم کر رکھی ہے مزکورہ ڈاکٹر مرد اور خاص کر خواتین مریضوں سے بدتمیزی کرتی ہے اور مریضوں پر سرکاری ادوویا ت فروخت کر رہے ہیں مزکورہ ڈاکٹر انتہائی بد اخلاق شخص ہے اور کئی لوگ اس کی بد اخلاقی کے گواہ بھی ہے تلیگرام بی ایچ یو کے انچار ج ہسپتال میں غیر اخلاقی سر گرمیوں میں بھی ملوث ہیں اس سے پہلے بھی کئی افراد نے ان کے خلاف محکمہ صحت میں شکایات کی ہے لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ایک ماہ پہلے تلیگرام کے سینکڑوں لوگو ں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر سید علی خان سے ملاقات کرکے مزکورہ ڈاکٹر کے خلاف شکایت کی تھی جس پر ڈی ایچ او نے ایکشن لیکر مزکورہ ڈاکٹر کا تبادلہ کردیا جس کی باقاعدہ نوٹی فیکشن بھی جاری ہوا ہے لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود تلیگرام بی ایچ یو انچار ج ڈاکٹر ارشاد علی چارج نہیں چھوڑ رہے ہیں جس کے پیچھے کچھ سیاسی لوگ مزکورہ ڈاکٹر کا سپورٹ کر رہے ہیں کرپٹ لوگوں کی جو بھی سیاسی پارٹی سپورٹ کر ینگے عوام اُن کے خلاف بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہو جاینگے ہم نے باربار اعلی حکام کو شکایات کی ہے لیکن مزکورہ ڈاکٹر اتنا ااثر ہے کہ وہ ڈی ایچ او کی احکامات بھی نہیں مان رہے ہیں ہم وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،ضلعی انظامیہ سے اپیل کرتے ہے کہ وہ مزکورہ ڈاکٹر کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے ورنہ تلیگرام کے عوام بی ایچ یو ہسپتال کو بند کردینگے اور سڑ کوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کرینگے اور یہ احتجاج مذکور ہ ڈاکٹر کے تبادلے تک جاری رہیگا۔
698 total views, no views today


