بریکوٹ،پاک فوج کے تعاون سے پارڑی بازار میں سیکورٹی کیمرے نصب ‘ علاقے میں پائیدار امن کو برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں علاقے کی ترقی اورخوشحالی میں پاک فوج کی گہری دلچسپی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمارے علاقے میں امن کے خاطر پاک فوج نے جانوں کے نظرانے پیش کئے اور ہر قسم تعاون جاری رکھا ‘ ان خیالات کا اظہار ویلج کونسل پارڑی کے سماجی کارکن اور سابقہ چیئرمین وعشر و زکوات سجاد علی خان نے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان ہمارے علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے ہمارے علاقے کو امن کا گہوارہ بنا کر پاک فوج نے احسان کیا اب اس امن کو برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج ہمارے ہر ممکن مدد کررہے ہیں اس سلسلے میں پارڑی بازار میں پاک فوج نے مختلیف جگہوں پر سیکورٹی کیمرے نصب کئے تاکہ چور ، ڈاکو اور دہشتگرد پاک فوج کے نظروں سے نہ بچ سکیں امن و امان کو برقرار رکھنے اور علاقے کو ترقی یافتہ بنانے میں بھر پور کردار ادا کررہے ہیں جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ ائندہ بھی ہمارے علاقے کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کام کرینگے
633 total views, no views today


