سوات،عید کا چاند نظر اتے ہی مینگورہ شہر میں عوام کا سیلاب امڈ ایا، ٹریفک جام سے لوگوں کو شدید مشکلات ، ٹریفک اہلکار کی بڑی تعداد موجود ہونے کے باوجو د رش کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید کا چاند نظر انے کے بعد سوات میں لوگوں کا جوش وخروش دیدنی ہے، مرکزی شہر مینگورہ میں لوگوں کا سیلاب سڑکوں پر امڈ ایا ہے، ہر طرف لوگ ہی لوگ نظر ارہے ہیں، لوگ عید کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کررہے ہیں، جس سے ٹریفک جام ہوگیا ہے، پولیس کی بڑی تعداد موجود ہونے کے باوجود رش کم نہیں ہو رہا ہے ۔
564 total views, no views today
Comments


