سوات ، تحصیل چاباغ کے علاقہ گلی باغ میں وین اور کار میں تصاد م کے نتیجے میں بچی سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوگئے تھے، اطلاعات کے مطابق حادثہ تحصیل چارباغ کے علاقہ گلی باغ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 4افراد جائے حادثہ پر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کہ ایک بچے نے اسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لتے ہوئے دم توڑا ،
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو امدادی ٹیموں کی مدد سے خوازہ خیلہ اور سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی طورپر حادثے کہ وجہ سے تیز رفتاری معلوم ہوتی ہے تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔
298 total views, no views today
Comments


