سوات، سوات میں عید کا پہلا دن ، سوات کے سیاحتی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کارش، بڑی تعداد میں سیاحوں کی امد کی وجہ سے ٹریفک جگہ جگہ بند، کالام کے ہوٹل بھر گئے ، لوگوں نے کھلی میدانو ں میں خیمے نصب کر لئے ، تفصیلات کے مطابق وادی سوا ت میں عید کے پہلے ہی دن ریکارڈ تعداد میں ملک بھر سے سیاحوں کی آمد جاری ہے، سوات کے حسین وادیوں کالام، مالم جبہ، مرغزار ، سنگر ، سمیت دیگر علاقوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کے بعد جگہ جگہ ان سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا ہے، جس سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،سیاحوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد کے بعد کالام، مالم جبہ، مرغزار، میاندم،مدین اور بحرین سمیت دیگر سیاحتی علاقوں کے ہوٹل سیاحوں سے بھر گئے ہیں، سیاح ہوٹل میں کمرے نہ ملنے کے بعد کرایہ پر ٹینٹ لے رہے ہیں اور اس میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
634 total views, no views today


