تحصیل کبل باولے کتے کے کاٹنے سے متاثرہ نوجوان جاں بحق ،خاندان کے دیگر 3افراد سمیت 5جانور زیر علاج،ضلعی کونسلر حمید خان اور دیگر کا متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی ،ضلعی و صوبائی حکومت سے غریب خاندان کے لئے بھر پور امداد کی اپے لتفصیلات کے مطابق تحصیل کبل یونین کونسل توتانوبانڈئی کے پہاڑی علاقہ شریفے میں باولے کتے کے کاٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد دوست محمد خان اسکے تین بیٹے عبد اللہ،سمیع اللہ اور اختر حسین جبکہ ایک گائے ایک بیل اور تین بکریاں شدید متاثر ہوئے جن میں سے اٹھارہ سالہ عبد اللہ وائرس پھیل جانے کی وجہ سے دوران علاج سیدو ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ باقی ماندہ افراد اور جانور زیر علاج ہیں اس موقع پر ضلعی کونسلر حمید خان نے متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ضلعی و صوبائی حکومت سے بھر پور تعاون کی اپیل کی یاد رہے کہ متاثرہ خاندان انتہائی غریب اور لاچار ہے جنہوں نے قرض لے کر لاکھوں روپے علاج پر لگا دئے جبکہ مزید علاج کے لئے لوگوں نے چندہ اکٹھا کرنا شروع کردیاہے لہذا مخیر حضرات سے بھی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔
685 total views, no views today


