سوات،یونیورسٹی آف سوات میں شجر کارمہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر محمد جہانزیب خان نے اوڈیگرام کیمپس میں پودا لگاکر مہم کا آغاز کیا ۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں طلباہ اور اساتذہ کے ہمراہ پودا لگایا ۔وائس چانسلر کے علاوہ یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے بھی اوڈیگرام کیمپس میں پودے لگائے ۔
انہوں نے طلباء وطالبات کو ہدایت کی کہ مہم میں بڑھ چڑ کر حصہ لیں ۔ اورزیادہ سے زیادہ پودے لگائے تاکہ مستقبل میں پاکستان ایک سرسبز ملک ہوں ۔ انہوں نے طلباء وطالبات کو تاکید کی کہ کیمپس سے باہر بھی پبلک مقامات پر پودے لگائے جائے ۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران چار باغ کیمپس میں بھی پودے لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے مختلف سٹوڈنٹس سوسائیٹیز کو بھی ہدایت کی کہ وہ شجرکای مہم میں بڑھ چڑ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر ماحول کو سرسبز بنائے ۔
536 total views, no views today


