بریکوٹ، اتحاد بریکوٹ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام پہلا بریکوٹ رمضان اتحاد ڈی پول فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ‘ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتحاد بریکوٹ اور سوات فائٹر مینگورہ کے درمیان ہوا جو سخت مقابلے کے بعد اتحاد بریکوٹ نے اپنے نام کرلیا ‘ ٹورنامنٹ میں سوات بھر سے ٹوٹل 104ٹیموں نے حصہ لیا تھا ‘ ٹورنامنٹ کے ارگنائزرمایہ ناز فٹ بالر خورشید علی عرف سور اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے ٹورنامنٹ کا مقصد صرف اور صرف نوجوان نسل میں تفریح کے مو اقع فراہم کرنا تھیں ‘ ٹورنامنٹ کے ہر میچ کو دیکھنے کے لئے بریکوٹ بھر سے بوڑھے ، جوان اور بچے بڑی تعداد میں بریکوٹ گراونڈ کا رخ کرتے تھے اور میچ سے خوب لطف اٹھاتے تھے ۔
612 total views, no views today
Comments


