بریکوٹ،حلقہ پی کے 82میں پاکستان تحریک انصاف کو شدید دھچکا،پاکستان تحریک انصاف کے دیرنیہ کارکنوں نے موجودہ صوبائی حکومت سے مایوس ہو کر پختون خواہ ملی عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں تبدیلی کے لئے پارٹی کا ساتھ دیا تھا مگر افسو س کہ انہوں نے بھی روایتی سیاست اپنا کر سرکاری محکموں میں مداخلت
،میرٹ کی پامالی اور الیکشن میں وعدوں کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہم نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیاہے ۔پختون خواہ ملی عوامی پارٹی ایک اصولی جماعت ہے ہمین امید ہے کہ وہ پختون قوم کی وحدت اور ان کو موجودہ دلدل سے نکالنے کا واحد جماعت ثابت ہو گی ۔شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری خورشد کاکاجی ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر،سابق صوبائی امیدوار پی کے 81سید کریم شلمان ایڈوکیٹ،تحصیل بریکوٹ سیکرٹری اصغر خان زیرے ،نثار الملک ،باچہ لالا ودیگر نے خطاب کیا ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمد ید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ پارٹی کی ترقی میں اہم کر دار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ پختون قوم کے حقوق کی بات کی ہے اور اپنی مٹی پر سودا بازی نہیں کی ۔پختون خواہ ملی عوامی پارٹی خطے میں امن لانے کے خواہاں ہیں انشاء اللہ ہم اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو ں گے ۔بعد میں انہوں نے تنظیم سازی کی جس میں علی خان کو صدر جبکہ فضل حسین کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ۔
470 total views, no views today


