سوات، صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا سوات پا ر ڑئی اور کوٹہ میں پہلی بار سو لر انرجی سے چلنے والے ٹیو ب ویل کا افتتاح کر لیا۔علاقے کے عوام میں خوشی کے لہر دوڑ گئی ،حلقہ PK82میں جیتنے تر قیاتی کام ہوئے ہیں وہ کسی کے دور حکومت میں نہیں ہوئی ہیں ،ڈاکٹر امجد علی کا افتتاحی تقریبات سے خطاب ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے پہلی بار سوات کے حلقہ پی کے 82کے مختلف علاقے پاڑئی اورکوٹہ میں سو لر انرجی سسٹم سے چلنے والے ٹیو ب ویل کا افتتاح کیا ۔انرجی سو لر ٹیو ب ویل سے ہزاروں گھروں کو پانی فراہم ہونگے۔۔سو لر انرجی سسٹم کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ ڈاکٹر امجد علی نے افتتاح کیا ۔اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خیبرپختو نخواہ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں ،حلقہ پی کے 82میں پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ توڑ تر قیاتی کام کئے ہیں ۔ جس سے مخالفین کے نندیں حرام ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے بار خیبرپختو نخواہ نے 92فیصد فنڈ ز سے ترقیاتی کام ہوئے ہیں جس کسی کے حکومت میں نہیں ہوئی ہیں ۔اور نہ صرف کام ہوئے ہیں بلکہ صیح معنوں میں فنڈ ز کے استعمال ہوئے ہیں جس سے عوام مکمل طور پر مطمعین ہیں ۔انشاء اللہ حلقہ پی کے 82میں مز ید ترقیاتی کام جاری ہیں اور جاری رہینگے ۔
660 total views, no views today


