مینگورہ، فضاگھٹ پارک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے ٹی ایم اے کی کارکردگی کھول دی،تفریحی مقام میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،پارک میں لوگوں سے غیرقانونی ٹیکس سے بھی لیا جارہا ہے جبکہ دریائے سوات کو الودہ کرنے میں بھی ٹی ایم اے اہلکار ملوث نکلے ،عید کے موقع پر ہزاروں لوگ فضاگھٹ پارک ائے جس کیوجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں،گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے ٹی ایم اے نے تاحال کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا ،تفریح کیلئے انے والے سیاح گندگی کے ڈھیر میں بیٹھنے پر مجبور ہے،اٹی ایم اے فرائض کے ادائیگی میں ناکام ہوگیا،پارک کو خوبصورت بنانے کے دعوے بھی برائے نام ثابت ہوگئے،امسال عیدالفطر کے موقع پر فضاگھٹ پارک میں تفریح کیلئے ہزاروں سیاحوں نے رخ کیا مگر اس موقع پرٹی ایم اے کے جانب سے کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی،سیاحوں سے پارک میں داخلہ پر غیر قانونی ٹیکس لینے کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ دریائے سوات کو الودہ کرنے میں بھی ٹی ایم اے اہلکار ملوث نکلیں مقامی لوگوں کے مطابق ٹی ایم اے اہلکار پارک سے گند اٹھانے کے بعد بعد اسے دریائے سوات میں پھینک دیتے ہیں پارک میں پڑے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے انے والوں سیاحوں کو پریشان کردیا ہے مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے حال واحوال کا مطالبہ کیاہے
752 total views, no views today


