سوات، محکمہ تعلیم سوات کے سینئر کلر ک نے نا معلوم وجوہات کے بناء پر زہریلی دوائی کھا کر اپنے زندگی کا چراغ گھل کردیا، سیدو شریف ہسپتال میں ڈاکٹر وں نے اس کی جان بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ جانبرد نہ ہوسکا، سیدو شریف ہسپتال ذرائع کے مطابق محمد خطاب ولد صنوبر سکنہ برمیانگانو چم امانکوٹ نے گھر کے اندر نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی دوائی کھالی ، حالت غیر ہونے کے بعد ان کو فوری طبی امداد کیلئے سنٹرل ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں پر ان کے پیٹ سے زہریلی مواد نکالا جارہا تھا کہ اسی دوران وہ چل بسا، محمد خطاب محکمہ تعلیم میں سینئر کلرک ہیں، اور ان کی عمر چھیالیس برس ہیں، لاش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ۔
541 total views, no views today
Comments


