مینگورہ ، پاکستان کے خوبصورت ترین اور سوات کے پر فضا ء وادی کالام میں اس سال جشن سوات کا رنگ بہ رنگ چار روزہ میلہ 11 اگست سے 14اگست تک منعقد ہوگا، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے یہ میلہ گیارہ اگست سے چودہ اگست تک منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے سیاح شرکت کریں گے، میلہ میں مختلف قسم کی تقریبات ہوگے،
میلہ کے دوران ٹی ٹوینٹی ٹور نامنت ہوگا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرکت کریں گے ، میلہ کے دوران صنعتی نمائش اور مختلف کھیلوں کا انعقاد بھی کیا جائیگا اور ہر رات محفل موسیقی ہوگی جس میں ملک اور صوبہ کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔
336 total views, no views today
Comments


