مینگورہ، پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل لنڈیکس ملکانان مینگورہ کے صدرخورشید اقبال کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں،مرحومہ کو گذشتہ روز سینکڑوں اشکبارآنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیاگیا،جنازے میں سیاسی وسماجی شخصیات،صحافیوں،وکلاء اوراہل علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ،مرحومہ کاروباری شخصیت جاویداقبال کی بھی والدہ تھیں جن کی فاتحہ خوانی مسجد زبیر محلہ بنگلہ دیش لنڈیکس میں ہورہی ہے،ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدرسلیم خان،قومی وطن پارٹی کے ڈویژنل چیئرمین فضل رحمان نونو،تاجرراہنماؤں برکت علی،سردارعلی،سیاسی شخصیت ڈاکٹرخالد محمودخالد،عوامی نیشنل پارٹی کے راہنمافضل معبودبابو،سماجی شخصیات حمیدخان دولت خیل،محمدابراہیم اوردیگرنے مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے،انہوں نے الگ الگ تعزیتی بیانات کے ذریعے کہاہے کہ وہ خورشیداقبال کے ساتھ اس بڑے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگورہیں گے۔
686 total views, no views today


