مینگورہ ، مینگورہ کے نواحی علاقہ گاؤں گوگدرہ گزشتہ چار دنوں سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے وجہ سے اندھیرے میں ڈوب گیا ہے ، لوگوں کے علاوہ مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ،یہاں سے ممبر صوبائی اسمبلی اور ضلعی کونسلر بھی اس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں ،ادارے تو ناکام ہوچکے ہیں لہٰذا س علاقے کے لوگ کسی مسیحا کے انتظار میں ہے ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ گاؤ ں گوگدرہ گزشتہ چار دنوں سے ٹرانسفار جلنے سے پورا اندھیرے میں ڈوب گیا ہے ، گاؤں میں بجلی نہ ہونی کی وجہ سے مساجد میں پانی نہ ہونے کے وجہ سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ پورا علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہاہے ،ایک طرف شدید گرمی ہے اور دوسری طرف چار دنوں سے بجلی نہیں ہے عوام کے مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے ، گاؤں گوگدرہ سے ممبر صوبائی اور ضلعی کونسلر کا تعلق ہے وہ بھی اندھیرے میں ڈوب گیا ہے ، جبکہ علاقے کے لوگوں نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ یہاں پر نہ ٹرانسفارمر لگا تھا مگر اس کو نکال کر اس کے جگہ پرانہ ٹرانسفارمر لگایا جو پانچ منٹ کے اندر خراب اور ناکارہ ہوگیا ، لہٰذا ادارے تو ناکام ہوچکے ہیں ، اب کوئی مسیحا آکر ان لوگوں کا یہ مسئلہ حل کردے ۔
732 total views, no views today


