سوات، یونیورسٹی آف سوات کے زیر انتظام ایم اے / ایم ایس سی اورایم ایڈ/ بی ایڈ کے سالانہ امتحان 2015 کے لئے حتمی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پہلا پرچہ 25اگست 2015کو ہوگا۔ ٰیونیورسٹی آف سوات کے شعبۂ امتحانات کے پریس ریلیز کے مطابق وہ پرائیویٹ امیدواران جن کے ذمہ بقایاجات ہیں وہ 15 اگست 2015 سے پہلے بقایاجات ادا کریں بصورت دیگر ان کو رول نمبر سلپس جاری نہیں کئے جائینگے۔ پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی کے کالج آف ہوم سائنسز کے چارسالہ بی ایس پروگرام میں طالبات کے لئے داخلے جاری ہیں اور ایسے طالبات جنہوں نے مٹرک کے امتحانات اچھے نمبروں سے پاس کی ہے یونیورسٹی ان کو داخلہ دینے کی ترجیح دے گی۔
716 total views, no views today
Comments


