مینگورہ، سوات بھر میں بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دوارنیہ میں بے پناہ اضافہ ، ہر علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ، کہی گاؤں دیہات ہفتوں سے اندھیرے میں ڈوب گیا ہے ، جبکہ پیسکو کے زمہ دار حکام نے آنکھیں بند کرکے تماشہ دیکھ رہے ہیں ملاکنڈ ڈویژن کے دوسرے اضلاع کے نسبت سوات میں بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16اور 18گھنٹے ہے جبکہ بعض دیہاتی علاقوں میں کئی کئی ہفتوں سے بجلی کے سپلائی مکمل طور پر بند ہے ، جبکہ اکثریتی علاقوں کے ٹرانسفارمر خراب ہے ،
اور جن علاقوں میں لوگ چندہ کرکے پیسے اکھٹے کردیتے ہے تو ان پیسوں سے ٹرانسفارمر ٹھیک کیا جاتا ہے ، جبکہ پیسکو امیر ترین ادارہ ہے ، پھر بھی اپنا ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کرسکتا ، اور اب تو ایسے علاقے ہے کہ جہاں پر ہفتوں ہفتوں ٹرانسفارمر خراب ہونے کے وجہ سے پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ، جبکہ سوات کے پر امن شہری سو فیصد بجلی کے بل دیتے ہیں مگر پھر بھی یہاں پر اسی طرح سلوک کیا جارہا ہے ، جو یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے ، سوات سے منتخب ممبران کے بھاری فوج موجود ہے مگر پھر بھی وہ اس سلسلے میں آواز نہیں اٹھا رہے ہیں ۔
459 total views, no views today


