مینگورہ، کانجو میں ائیر پورٹ روڈ پر موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کانجو میں ائیر پورٹ روڈ پر موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد زخمی ہوگئے جن میں محمد مصطفی ولد محمد عارف، صفدر اقبال ولد دیرہ ودان سکنہ ننگولئی اور رشید احمد ولد محمد نثار سکنہ شکردرہ شامل ہیں جن کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیں۔
612 total views, no views today
Comments


