سوات، مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ رنگ محلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، مینگورہ پولیس سٹیشن کے مطابق شہر کے نواحی علاقہ رنگ محلہ میں سلمان عرف زناورولد خیراتی گل سکنہ رنگ محلہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، پستول سے کئے گئے فائرنگ سلمان کے سر میں لگی،
جس کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا ، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا، مرحوم کی لاش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے، جبکہ مینگورہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کی ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
613 total views, no views today
Comments


