سوات،ویلج کونسل گبرال کے ناظم محمد علی خان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ گبرال میں طغیانی کیوجہ سے تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو معاوضہ اور گبرال روڈ کی تعمیر یقینی بنا یا جائے ،روڈ کی خراب حالت کیوجہ سے کاروبار پر اثرات پڑ رہے ہیں،متاثرین کے حوصلہ افزائی پر پاک آرمی اور اے سی بحرین عابد مہمند کا شکریہ ادا کرتے ہیں،طغیانی کیوجہ سے تیار فصلوں کو نقصان پہنچا ہے یہاں کے لوگ کا رزق سبزی اور پھلوں سے وابستہ ہے مگر روڈ کی خراب حالت کیوجہ سے سبزیاں منڈی تک پہنچنے سے پہلے خراب ہوجاتی ہے جس کیوجہ سے غریب لوگوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ روڈکی حالت پہلے سے خراب تھی رہی سہی کسر حالیہ طغیانی نے پوری کردی ہے ،ہم صوبائی حکومت اور ضلعی انٹامیہ سے اپیل کرتے ہیں بے گھر ہونے والے لوگوں کو معاوضہ دے جبکہ علاقہ میں روڈ اور پلوں کی تعمیر یقینی بنایاجائے۔
700 total views, no views today


