سوات، چیئرمین ڈیڈک سوات اور رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان کی سوات میں داخلہ سے محروم بچوں کا مستقبل بچانے کے لئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخو ا،وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے ملاقاتیں ،ڈگری کالج مینگورہ میں سیکنڈ شفٹ میں کلاسز شروع ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا 200سے زائد بچوں کوداخلہ دیا جائے گا ،80سرکاری اسکولوں کے طلباوطالبات کو خپل کور ماڈل اسکول میں داخل کرایا جائے گا ،جہانزیب کالج سیدوشریف میں بھی داخلہ کا کوٹھا بڑھا دیا جائے گا ،رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سوات میں میٹرک کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے داخلے سے محروم طلباء وطالبات کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک سمیت وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے ملاقاتیں کرکے گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ میں سیکنڈشفٹ میں کلاسز شروع کی جائیں گی جس میں کم از کم 200طلباء کو داخلہ دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کے 80طلباء طالبات کو خپل کور ماڈل اسکول جبکہ جہانزیب کالج میں بیھ کوٹہ بڑحا دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ڈگری کالج مینگورہ کی عمارت کے لئے بھی ان کی کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی اس موثر ادارے کے لئے تمام قسم کی سہولیات سے آراستہ عمارت بھی تعمیر کی جائے گی جس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔
684 total views, no views today


