ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ شوٹنگ پر وقت کی پابندی کرنا انھوں نے اکشے کمار سے سیکھا۔
یہ بات انھوں نے پریانکا چوپڑا نے مشہور ٹی وی پروگرام ’’دی انوپم کھیرشو میں گفتگوکرتے ہوئے کہی پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی کی باتیں شائقین سے شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچپن میں وہ دوسروں کی نقل اتارتی تھی ۔
اس لیے لوگ انھیں مٹھو کہہ کر چھیڑتے ۔ پریانکا کے مطابق شوٹنگ پر وقت کی پابندی کرنا انھوں نے اکشے کمار سے سیکھا ۔ وہ بڑی ہوکر انجینئر بننا چاہتی تھیں لیکن اداکاری کی طرف آگئیں ۔ پریانکا کا کہنا تھا کہ اعتراض ، کرش اور برفی ان کی کیرئیر کی بہترین فلمیں ہیں ۔
696 total views, no views today
Comments


