سوات،یونین کونسل سیدو شریف سے ضلع کونسل کے ممبر میانگل امیر زیب شہریار نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل سوات کے ملازمتوں میں ممبران اسمبلی کے درمیان ملازمتوں کے تقسیم کا فارمولہ مسترد کرتے ہیں، چونکہ موجودہ آسامیوں کا تعلق ڈسٹرکٹ کونسل سے ہیں لہذا آسامیوں کو ڈسٹرکٹ کونسل کے حلف برداری تک روک اورمقامی افراد کو ترجیح دی جائے ،ہم اپنے یونین کونسل کے حق پر کسی دوسرے کو ڈاکہ مارنے کی اجازت قطعی نہیں دینگے،ان خیالات کا اظہار میانگل امیرزیب شہریار نے سیدوشریف کے عمائدین ایک جرگہ سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میرٹ کے بنیاد پر آسامیوں کو پر کیا جائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو،انہوں نے عمائدین کو یقین دلایا کہ ہر فورم پر حقوق کیلئے آواز اٹھاؤنگا کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔
704 total views, no views today


