بریکوٹ، ادینزئی اور ایجنسی کے بعض سیاسی مشران علاقے میں نفرت اور تعصب کو ہوا دے رہے ہیں کوٹہ شموزئی بجلی کے فیڈر عوام کی ضرورت ہے چکدرہ گریڈ میں ہیوی ٹرانسفرمرلگ گیا ہے اب گریڈ اور وہاں کے عوام پر ہمارے فیڈر کے وجہ سے کوئی منفی اثرات نہیں ہونگے نفرتوں کے بجائے پیاراور محبت کو فروغ دینا ہوگاہم سب ایک ثقافت اور مشترکہ رسم و رواج کے مالک ہیں ہمیں ایک دوسرے کے تکالیف کا خیال کرنا ہوگا ‘ ان خیالات کا اظہار عوام نیشنل پارٹی یوسی کوٹہ کے صدر اور ویلج کونسل کوٹہ کے وائس چیئرمین محمد ایوب باچا نے ایک اخباری بیان جارای کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت موسی خیل اور خاص کر کوٹہ اور شموزئی کے عوام بجلی کے کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے وجہ سے ایک نہ ختم ہونے والے عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں سابقہ دور حکومت میں عوام کے بے حد اصرار پر چکدرہ گریڈ سے شموزو کوٹہ فیڈر کی منظوری ہوگئی اس کی وجہ سے عوا م میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مگر تحصیل ادینزئی اور ایجنسی کے بعض سیاسی مشران نے اس فیڈر پر اعتراض کیا کہ اس فیڈر کے وجہ سے ہمارے علاقے پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور لوگوں کو بجلی کے ترسیل میں مشکلات ہونگے ان مشران کا مطالبہ تھا کہ چکدر ہ گریڈ میں ہیوئی ٹرانسفرمر نصب کیا جائے علاقے کے مشران کے مطالبے پر چکدرہ گریڈ میں ہیوئی ٹرانسفرمر نصب کیا گیا لیکن اس کے باوجود بعض مشران اب بھی فیڈر رکوانے کے باتیں کرتے ہیں ایسی سیاسی مشران کوہم اپیل کرتے ہیں کہ علاقے میں نفرت تعصب اور علاقائیت کو ہوا مت دیا کریں کیونکہ اس وقت ہمیں نفرتوں کے سیاست کو دفن کرنا ہوگا کیونکہ ہم سب ایک کلمے اور ایک زبان کے بولنے والے لوگ ہیں ہم سب کے غم اور خوشی دونوں شریک ہیں ہمیں ایک دوسرو ں کے مدد کرنے چائیے نفرت ،علاقائیت اور تعصب کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہوگا ۔
768 total views, no views today


