سوات، سوات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا،ہر چار گھنٹوں کے بعد ایک گھنٹہ بجلی دستیاب، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیخلاف اشتعال پھیلنے کا خدشہ ، محکمہ واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنا مجبور ی تصور کرلی، اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار مردان گریڈ سٹیشن کی تباہی قرار دیدی، محکمہ واپڈا کے مطابق سوات میں بجلی کی طویل ترین بندش مردان میں گریڈ سٹیشن کی آتشزدگی کی وجہ ہے، جس کی وجہ سے سوات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، سوات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹوں سے تجاوز کرگیا ہے، ہر چار گھنٹے بعد صرف ایک گھنٹے کیلئے بجلی دستیا ب ہوتی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے،ٹیوب ویل بند ہونے کی وجہ سے بعض علاقوں میں قحط کا سماں ہے، مسلسل اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سوا ت کے عوام میں صوبائی اور مرکزی حکومتوں کیخلاف اشتعال پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
601 total views, no views today


