سوات، سیدوشریف ڈئی ائی جی دفتر کے قریب کھمبہ گرنے سے کئی علاقوں کی بجلی معطل، تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کرکھمبے سے ٹکرا گیا جس کیوجہ سے بجلی لائن مکمل طور پر تباہ ہوگئی،سیدوشریف مرغزار شاہراہ ٹریفک کیلئے مکمل طورپر بند، ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں ناکام،واپڈا کیمدعیت پر پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کردیا،شگئی ،اخون بابا،برکلے،چیل شگئی سمیت کئی علاقوں کی بجلی کئی گھنٹوں سے بند،عوام شدید گرمی سے بلبلا اٹھے ،واپڈا اہلکار خراب لائن کو مرمت کرنے کرنے میں مکمل طور پر ناکام،ضلعی کونسلر میانگل امیرزیب شہریار،تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد کے نگرانی میں مقامی لوگ اپنے مدد اپ کے تحت لائن کو بحال کرنے کی کوشش کرتے رہے،اخری اطلاعات آنے تک بجلی لائن کو بحال نہیں کیا جاسکا،مردان گریڈ اسٹیشن تباہ ہونے کیوجہ سے مسلسل تین روز سے بجلی بند ہے رہی سہی کسر کھمبہ گرنے سے پوری ہوگئی ،بجلی نہ ہونے کیوجہ سے علاقہ میں پانی کی شدید قلت ہے۔گزشتہ رات سیدوشریف ڈی ائی جی دفتر کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک جسے ڈرائیورانغاز ولدخان زادہ سکنہ عزیز آباد روالپنڈی چلا رہا تھا سے بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبہ سے ٹکرا گیا جس کیوجہ سے مرغزار فیڈر پر بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی،سیدوشریف پولیس نے واپڈا کے درخواست پر ٹرک ڈرائیور کے خلاف39الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا،ادھر بجلی معطل ہونے کیوجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے،واپڈا حکام نے بجلی لائن کے بحالی کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے،گرمی کے شدت کیوجہ سے لوگ تکلیف میں مبتلا رہے،واپڈا کے بے حسی پرمقامی لوگوں نے سخت افسو س کا اظہار کیا ہے۔
710 total views, no views today


