سوات، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مینگورہ شہر میں پانی کی قلت پیدا ، لوگ دور دراز اور دیائے سوات سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے ، مینگورہ شہر کے نواحی علاقوں بارامہ، ملوک اباد، حاجی اباد امانکوٹ، بنڑ، طاہر اباد، سمیت دیگر علاقوں میں پینے کا پانی نایاب ہوگیا ہے، غیر اعلانیہ اور مسلسل کئی کئی گھنٹوں تک بجلی بندش کی وجہ سے ٹیوب ویل بھی بند ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے ان علاقوں میں پانی کی شدید قلت پید اہوگئی ہے، ان علاقوں کے عوام دور دراز علاقوں سے پانی کندھوں پر لانے پر مجبور ہیں ، مقامی لوگوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے بھی بار بار رابطہ کیا ہے لیکن ان کی کوئی شنوائی نہ ہو سکی ہے، مقامی لوگوں کے مطابق ملوک اباد، بارامہ ، طاہر آباد، بنڑ کے عوام دریائے سوات اور دیگر علاقوں کے چشموں سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
804 total views, no views today


