سوات، ممبر قومی اسمبلی کے ابائی گاؤں میں چھتیس گھنٹوں سے بجلی بند، ایم این اے تاحال بے خبر ، عوام میں مایوسی اور حکومت خلاف نفرت پیدا ہونے لگا، کس جرم کی سزاء دی جارہی ہے ، سیاسی پارٹیوں کا صوبائی حکومت سے مطالبہ، مقامی لوگوں کے مطابق تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چھتیس گھنٹوں سے بجلی بند ہے، یہ حلقہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی کے رکن مراد سعید کا ابائی حلقہ اور ابائی گاؤں ہے، چھتیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی اور نہ ہی ایم این اے کو خبر ہو سکی ہے،
مختلف سیاسی پارٹیوں کے عہدیداروں نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے اسلام اباد میں بیٹھے ہیں جبکہ حال یہ ہے کہ اس کے ابائی علاقہ میں بجلی چھتیس گھنٹوں سے بند ہے، اور معلوم نہیں کہ کب بجلی بحال ہوگی، سیاسی پارٹیوں کے عہدیداروں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس تحصیل کو کونسی جرم کی سزا دے رہے ہیں، اگر یہ سزا ہے ہم نے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو کامیاب کرایا ہے تو پھر ہم یہ غلطی نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی ہفتوں سے بیس بیس گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی لیکن اس مرتبہ تو حد ہوگئی چھتیس گھنٹے ہوگئے بجلی بحال نہ ہوسکی، اور معلوم نہیں بحال ہوگی بھی یا نہیں۔
403 total views, no views today


