سوات، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک ورکن صوبائی اسمبلی محب اللہ خان نے علاقہ علی گرامہ کے لئے 50کے وی ٹرانسفارمر فراہم کرکے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ،حلقہ پی کے 83کے علاقے علی گرامہ میں محلہ بخت زمان میں عرصہ دراز سے اوورلوڈنگ کے باعث ٹرانسفارمر کی بار بار خرابی اور کم وولٹیج کا مسئلہ درپیش تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا ،علاقے کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ خان سے نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی کی درخواست کردی جس پر انہوں نے علاقے کے لئے ایک ہفتے کے اندر اندر 50کے وی کا ٹرانسفارمر فراہم کرکے علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پوراکردیا جس پر علاقہ مکینوں نے محب اللہ خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کی ہر قسم کی سیاسی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
722 total views, no views today


